Motapa Kam Karne Ka Tarika in Urdu
آچ کل ہر کسی کی خواہش ہے کہ وه پُرکشش اور دُبلا، پتلا نظر آئے. مگر اس خواہش میں بعض اوقات زیاده وزن اس خواہش کو پورا کرنے میں میں رکاوٹ بن جاتا ہے زائد وزن سے نجات کے لیے زیادہ تر افراد ڈائٹنگ یا EXERCISE کا سہارا لیتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ بنا ڈائٹنگ اور EXERCISE کیے بغیر بھی دورِ حاضر میں جسم کی اضافی چربی یا موٹاپا تیزی سے دور کرنے میں بعض مشروبات بھی فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔
اگر آپ بھی زائد وزن یا موٹاپا کم کرنے کے لیے کوشش کر رہیں ہیں تو ڈائٹنگ کیے بغیر نیچے دیے گئے مشروبات میں سے کوئی ایک مشروب کو اپنی روزانہ غذا کے شیڈول میں شامل کرلیں اور چند ہی مہینوں یا ہفتوں میں اپنے وزن یا موٹاپے میں کمی لاکر سب کو حیران کردیں۔
لیکن، میٹھی اشیاء, فاسٹ فوڈز اور چکنائی والے کھانوں کا استعمال بہت ہی کم کرنا ہوگا جو بھی کھائیں، چبا کر کھائیں۔ اورآدھا گھنٹہ چہل قدمی اپنا معمول بنالیں۔
- وزن یا موٹاپے کو کم کرنے والے مشروبات درج ذیل ہیں
Carrot Juice Benefits | گاجر کا جوس
اگر ہم گاجر, لیموں اور اداک کو ملا کر ا ن کا جوس بنائیں تو یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں کیونکے لیموں اور اداک میں کچھ ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں
گاجر کا جوس بنانے کے لیے یہ اجزاء درکار ہیں
دو عدد گاجر
ایک عدد لیموں (رس نکال لیں)
ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک کا
سفید زیرہ حسبِ ضرورت
آدھا گلاس عرقِ گلاب
ایک عدد لیموں (رس نکال لیں)
ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک کا
سفید زیرہ حسبِ ضرورت
آدھا گلاس عرقِ گلاب
گاجر کا جوس بنانے کے لیے ترکیب
تمام اجزاء کو اچھی طرح ملا کرکے ایک بوتل میں ڈال دے اور فریج میں رکھ دیں اور دِن میں کسی بھی وقت ایک گلاس پی لیں۔
Pineapple Juice Benefits | انناس کا جوس
انناس کا جوس بنانے کے لیے یہ اجزاء درکار ہیں
انناس کے کیوبز حسبِ ضرورت
السی کے بیج (flax seeds) ایک چمچ
پانی کا ایک گلاس
کُٹی ہوئی برف
السی کے بیج (flax seeds) ایک چمچ
پانی کا ایک گلاس
کُٹی ہوئی برف
انناس کا جوس بنانے کے لیے ترکیب
تمام اجزاء کو ملا کرکے۔ کسی برتن میں ہند کردیں. یہ مشروب روزانہ نہار منہ سادہ پانی پینے کے بعد پیئں۔
aloe vera juice benefits | ایلوویرا جوس
ایلوویرا کا جوس بنانے کے لیے یہ اجزاء درکار ہیں اجزاء
دو کھانے کے چمچ ایلوویرا جیل
دو کھانے کے چمچ ہرا دھنیا (پتیاں پیس لیں)
ایک انچ کا ٹکڑا ادرک کا
ایک عدد کھیر ا (چھلکا اُتار کر کیوبز میں کاٹ لیں)
آدھا گلاس پانی کا
ایک عدد لیموں (رس نکال لیں)
دو کھانے کے چمچ ہرا دھنیا (پتیاں پیس لیں)
ایک انچ کا ٹکڑا ادرک کا
ایک عدد کھیر ا (چھلکا اُتار کر کیوبز میں کاٹ لیں)
آدھا گلاس پانی کا
ایک عدد لیموں (رس نکال لیں)
ایلوویرا کا جوس بنانے کے لیے ترکیب
تمام اجزاء بلینڈر میں ڈال کر ملا لیں، پھر ایک گلاس میں ڈال دیں اس جوس کو روزانہ نہار منہ آدھا گلاس سادہ پانی پینے کے بعد پی لیں۔
cucumber juice benefits | کھیرے کا جوس
کھیرے کا جوس بنانے کے لیے یہ اجزاء درکار ہیں اجزاء
دو عدد کھیرا (دھو کر چھلکے سمیت کیوبز کاٹ لیں)
آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ
ایک عدد لیموں (رس نکال لیں)
پانی حسبِ ضرورت
ایک عدد لیموں (رس نکال لیں)
پانی حسبِ ضرورت
کھیرے کا جوس بنانے کے لیے ترکیب
تمام اجزاء بلینڈر میں ڈال کر ملا کر کسی بند برتن رکھ دیں اور ہر صبح نہار منہ پی لیں۔ اس کے روزانہ استعمال سے وزن کم ہوتا ہے اس کے علاوہ کھیرے کے جوس کے استعمال سے جسم سے پانی کی کمی بھی دُور ہوجاتی ہے اور کولیسٹرول کی سطح نارمل کرنے میں بھی فائدہ مند ہے