Chehre Ke Daag Khatam Karne Ka Tarika in Urdu
اگر اپ اپنے چہرے کے نشان کی وجہ سے پریشان ہیں تو اب گھر کے باورچی خانے میں موجود آشیاء سے چہرے کا علاج کیا جاسکتا ھے۔ یہ مسؑلہ ذیادھ تر چکنی جلد والے کو درپیش آتا ہیں۔
چہرے کے نشان مٹانے کے لیں ہم مہنگی کریمیں استمعال کرتیں ہیں لیکن مہنگی کریمیں استمعال کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ چھرے کے نشان مٹا نے کے لیے قدرتی اجزاءبنی اشیاء سے بنی چیزیں لگائیں تاکہ جلد کو کوئی نقصان نہ ہو۔ بلکہ آپ کی جلد صحت مند اور ٹھیک ہوجائے ۔
بیکنگ سوڈا اور پانی
1- دو چمچ پانی کے ساتھ دو بڑے چمچ بیکنگ سوڈا کے لیں۔ پالی اوربیکنگ سوڈا کو مکس کریں اس کا پیسٹ بنائیں
پیسٹ کو استعمال کرنے کا طریقہ
پیسٹ استعمال کرنے سے پہلے چہرے کو صاف کریں ۔ چہرے کو صاف کرنے کیے بعد پیسٹ کو چہرے پر اچھی طرح سے لگائیں۔ پیسٹ کو 15منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں، 15 منٹ کے بعد چہر ے کو پانی سے دھو لیں۔ یہ پیسٹ اس وقت تک رہیں جب تک آپ کو کوئی تبدیلی محسوس نہ ہو۔
انڈے کی سفیدی اورلیموں کا رس
2- اگر آپ کے چہرے پر نشان یا داغ د ہے ہیں تو انڈے کی سفیدی او لیموں کا رس بہت فائده مند ہے اس کا استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ چند قطرے لیموں کا رس کے ساتھ انڈے کی سفیدی ملا کراچھی طرح سے اس کا پیسٹ تیار کریں. اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کرخشک ہونے تک کا انتظار کریں. جب پیسٹ خشک ہوجائے تو پھر ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھولیں اِس کے چند دن کے استعمال سے آپ کو واضح فرق دکھائی دیں گا.
کھیرا،عرق گلاب اور لیموں
3- برسوں سے چہرے کو بہتر کرنے کے لیے عرق گلاب اور کھیرے کا استعمال کیا جارہا ہے آج ہم آپ کو ایک طریقہ بتائیں گئے حس سے آپ اپنے چہرے کو خوبصورت بنا سکیں گئیں, اس کے لیے آپ کو ایک کھیرا چھیل کر اسے پیس لیں اور اس میں ایک چمچ عرق گلاب اور چند قطرے لیموں کا رس شامل کری ۔ اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ اسے کسی صاف کپڑے میں ڈال کر چہرے پر لگاتے رہیںاور بعد میں چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں