Dilchasp Bachon Ki Kahaniyan in Urdu
وقت کی پابندی
Kahaniyan in Urdu - زبیدہ اور ایمن بہت اچھی سہیلیاں تھیں۔ دونوں بہت ذہین تھیں اور ہمیشہ اچھی پوزیشن لیتی تھیں۔ کچھ دنوں سے زبیده پڑهائی میں کمزور ہوتی جا رہی تھی اور وقت پر اسکول بھی نہیں آرہی تھی۔
Bachon ki Kahaniyan
جب ایمن نے زبیدہ سے پوچھا۔ ’’کیا ہے کہ تم آج کل تاخیر سے پہنچ رہی ہو، جس کی وجہ سے تمہیں جرمانہ بھی ہوتا ہے اور دوسری بات یہ کہ تم پڑھائی میں بھی اتنی دلچسپی نہیں لے رہی ہو، جتنی کہ پہلے لیتی تھیں۔ تم مجھے بتائو! آخر کیا وجہ ہے؟ میں تمہاری سب سے اچھی دوست ہوں اور تمہارے احساسات کو سمجھ سکتی ہوں۔ شاید میں تمہاری کچھ مدد کر سکوں اور مجھے یہ بھی پتا ہے کہ یہ سب کچھ تم جان بوجھ کر نہیں کر رہی ہو۔
Kahaniyan in Urdu - زبیدہ نے کہا۔ ’’ایمن! مجھے پتا ہے کہ تم میری پریشانی کو سمجھ سکتی ہو، میں تم سے شیئر کر رہی ہوں، اصل بات یہ ہے کہ میں گھر جا کر کمپیو ٹر پر گیم کھیلنے بیٹھ جاتی ہوں، میں اپنی اس عادت کو بدلنا چاہتی ہوں مگر میرے اپنی یہ عادت چھوڑنا بہت مشکل ہوگیا ہے، کھیل کھیل میں وقت اتنی جلدی گزر جاتا ہے کہ پتا ہی نہیں چلتا کب شام ہوئی اور کب ہوم ورک کرنے کا وقت بھی نکل گیا.
میری امی بھی مجھ سے پریشان ہو گئی ہیں، پہلے میں باقاعدگی سے پڑھنے بیٹهتی تھی، اسکول کا کام وقت پر مکمل کرتی تھی لیکن اب میرا گیم کھیلنے کے علاوہ کسی دوسرے کام کو کرنے کا دل نہیں چاہتا۔ ’’اچھا مجھے یہ بتائو، تم اسکول سے گھر پہنچنے کے بعد کیا کرتی ہو؟
urdu kahaniyan urdu kahaniyan
Kahaniyan in Urdu - میں اسکول سے سے گھر جاکر کھانا کھاتی ہوں، گیم کھیلتی ہوں، پھر نیند آجاتی ہے تو سو جاتی ہوں، سو کر اٹھتی ہوں تو شام کے ناشتے کا وقت ہو رہا کے بعد پڑھنے بیٹھتی ہوں لیکن اسکول کا کام مکمل نہیں کرپاتی۔ میں رات بھی ہو جاتی ہے تو میں دوباره کمپیوٹر پر گیم کھیلنے لگتی ہوں۔
بس یہی وجہ ہے کہ میں صحیح طرح سے اپنی پڑھائی کی طرف دھیان نہیں دے رہی۔‘‘ ایمن نے زبیده کا ہاتھ پکڑتے ہوئے پوچھا۔ ’’اور صبح آنے میں تاخیر کیوں ہوتی ہے؟
Kahaniyan in Urdu - زبیدہ نے کہا۔ ’’وقت ضائع کرنے کی وجہ سے اکثر رات کو دیر سے سوتی ہوں اور اسی وجہ سے اسکول پہنچنے میں دیر ہو جاتی ہے اور صحیح طرح پڑھا بھی نہیں جاتا۔ کیونکہ اب ہر وقت مجھے تھکن محسوس ہوتی رہتی ایمن نے کہا۔ ’’زبیده، تم ہر کام اس وقت کر سکتی ہو،جب تم وقت کی پابندی کروگی۔ وقت کو استعمال کرنا ایک ہنر ہے اور جو اس بنر کو سیکھ لیتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں۔
bachon ki kahaniyan in urdu read
زندگی مشکل ہے اور اسے آسان بنانا پڑتا ہ کبهی وقت کی پابندی کر کے تو کبھی صبر اور برداشت کر کے ہر کام کرنے کا ایک وقت ہوتا ہے، جب وہ کام اس وقت کے مطابق نہ ہو تو حالات بگڑ جاتے ہیں اور صحت پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ایک بات تم ہمیشہ یاد رکھنا کہ تم اپنی زندگی میں آنے والی پریشانیوں سے گھبرانا نہیں کیونکہ تمہیں کوئی بھی اس وقت تک برا نہیں سکتا، جب تک تم خود شکست تسلیم نہ کرلو۔
Kahaniyan in Urdu - اس لئے صبر سے کام لو اور صبر جتنا زیادہ کروگی پهل أتنا ہی زیادہ میٹھا ملے گا اور میں نے اپنی زندگی میں صبر کا ذائقہ چکھا ہے اور صبر بعد جو خوشی ملتی ہے ، وہ بے مثال ہوتی ہے ایمن تم ٹھیک کہہ رہی ہو۔ آئندہ میں وقت کی پابندی کروں گی اور اپنی عادت پر قابو پانے کی کوشش بھی کروں گی۔
پیارے بچو! ہمیں اس کہانی سے سبق ملتا ہے کہ وقت کی پابندی کرنی چاہئے اور ہر کام اس کے وقت کے مطابق کرنا چاہئے مثلا کھیلنے کے وقت کھیلنا، کھانا کھانے کے وقت کھانا، کام کے وقت کام اور آرام کے وقت آرام، اس طرح سه ساری صحت بھی اچھی رہے گی اور ہم کامیاب انسان بھی بن
سکیں گے۔
===========================================================
بھترین دوست
دادا جان دیکھ رہے تھے کہ فاطمہ اسکول سے آکر ایسے ہی بیٹھی تھی۔ نہ کپڑے بدلے تھے، نہ ہاتھ منہ دھویا، نہ کھانا کھایا۔ دادا جان اس کے پاس آئے۔ ’’ فاطمہ بیٹی! کیا ہوا ،کیوں اتنی اداس بیٹھی ہو؟
Kahaniyan in Urdu - فاطمہ رونے لگی اور دادا کے الگ ارے بیٹا! رو کیوں رہی ہو، چپ ہو جائو اور بتائو کیا ہوا؟، دادا جان نے اسے پیار سے چپ کروایا دادا جان إمیں نے جان بوجھ کر مریم کی کاپی پہ سیاہی نہیں گرائی تھی، وہ تو غلطی سے میرا ہاتھ لگ گیا اور اس نے ٹیچر سے کہہ دیا کہ میں نے جان بوجھ کر سیاہی اس کی کاپی پر گرائی۔‘‘ فاطمہ پھر رونے لگی۔ ’’اوه یہ تو بہت برا ہوا...‘‘ دادا نے افسوس سے کہا۔ ’’اور دادا جان كل اس نے مجھے کیچڑ میں دھکا بھی دیا تھا، میرے سارے کپڑے خراب ہو گئے تھے ۔
bacchon ki urdu kahaniyan
تو بیٹی! وہ آپ کے ساتھ ایسا کیوں کرتی ہے؟ کیا آپ دونوں کی لڑائی ہے؟، فاطمہ سوچ میں پڑ گئی اور یاد کرنے لگی۔ ’’تم مجھے بتا سکتی ہو، میں کچھ نہیں کہوں گا۔،، ہاں دادا جان ایک دن مریم نے مجھ سے کاپی مانگی تاکہ وہ اپنا ہوم ورک مکمل کر سکے۔ میں نے اسے کاپی نہیں دی اور پھر وہ اپنا ہوم ورک مکمل نہیں کر سکی، جس کی وجہ سے ٹیچر نے اسے سزا دی، پھر وہ مجھ سے ناراض ہو گئی۔
Kahaniyan in Urdu - آپ نے اسے کاپی کیوں نہیں دی؟ دادا جان اگر وہ میری کاپی خراب کر دیتی تو؟فاطمہ نے دادا سے کہا۔ ’’بیٹی! اگر آپ اسے کاپی دے دیتیں تو اسے ٹیچر سے مار نہ پڑتی۔ دیکھو بچے! جب ہم کسی کے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں تو وہ بھی ہمارے ساتھ برا سلوک کرسکتا ہے اور اگر تم کسی کے ساتھ اچھا کرو گی تو وہ بھی تمہارے ساتھ اچھا کرے گا لیکن عظیم انسان وہ ہے کہ جب کوئی اس کے ساتھ برا کرے، تب بھی وہ اس کے ساتھ اچھا کرے،
moral stories in urdu
ٹھیک ہے بیٹا؟“ دادا جان نے اس سے کہا۔ اس نے سر ہلایا۔ ’’اب جائو شاباش کپڑے بدلو اور کھانا کھائو۔ صبح اسکول جا کر فاطمہ سب سے پہلے مریم کے پاس گئی۔ ’’مريم مجھے معاف کر دو، میں نے اس دن تمہیں کاپی نہیں دی اور ٹیچر سے تمہیں سزا ملی۔ مریم حیران ہوئی اور بولی۔ ہاں اگر تم کاپی دے دیتیں تو مجھے ٹیچر سے سزا نہ ملتی
Kahaniyan in Urdu - خیر میرے دادا نے کہا ہے کہ جب کوئی تمہارے ساتھ برا سلوک کرے تو تم اس کے ساتھ اچھا کرو۔ فاطمہ حیران ہوئی پھر ہنس پڑی۔ ’’میرے دادا نے بھی یہ بات کہی۔ خیر آج سے ہم پھر سے دوست بن گئے ہیناور ہم ہمیشہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں گے کیونکہ بہترین دوست وہ ہوتا ہے، جو دوستی کبھی نہ چھوڑے۔
==========================================
===============
جب الٹی ہوگئی تدبیر
Kahaniyan in Urdu - نینا اور ٹینا دونوں چڑیاں بڑی شرارتی تھیں۔ ان کی امی نے کھانا لا کر گھونسلے کی ہری اور بھوری تہوں میں چھپا دیا۔ بعد میں ان دونوں کو پاس بلا کر کھانے کی جگہ دکھائی۔ ’’جب تک میں نہ آئوں، اس کو نہ چھیڑنا لیکن اگر رات ہوجائے اور میں واپس نہ آسکوں تو اس میں سے کھانا نکال کر کھا لینا۔
نینا اور ٹینا نے سر اثبات میں بلایا تو ان کی امی نیلگوں فلک پر اپنے پر پھڑپھڑاتی دور تک جاتی نظر آئیں۔ امی کے جانے کے بعد نینا اور ٹینا سورج کو دیکھنے لگیں۔ ’’کتنا وقت ہوا ہوگا؟، نینا نے ٹینا سے پوچھا۔ ’’میں سوچ رہی تھی کہ اگر کسی کو پتا چل گیا کہ امی ہمارے لئے کھانا چهپا کر گئی ہیں اور اس پر کسی نے حملہ کردیا تو ہمارا کھانا کھا جائے گا۔‘‘
best short story
Kahaniyan in Urdu - نینا نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔ ’’ہر گھونسلے میں کھانا چھپایا جاتا ہوگا، صرف ہماری امی ہی تو ہمارے لئے کھانا چھوڑ کر نہیں گئیں۔ جب کسی اور کے گھر پر حملہ نہیں ہوا تو ہمارے گھر کیوں ہوگا؟ اور حملہ کرنے والے کو کیا پتا کہ کھانا کدھر پڑا ہے؟
نینا نے ٹینا کو مطمئن کرنے کی کوشش کی۔ ’’لیکن سب گھونسلے تو ایک جیسے ہوتے ہیں، اس لئے کھانا چھپانے کی جگہ بھی سب کے دماغ میں ایک ہی آتی ہوگی۔ کیوں نہ ہم کھانے کی جگہ بدل دیں، اس طرح جو حملہ کرنے آئے گا، اسے اندازہ نہ ہوسکے گا کہ ہم نے کھانا کہاں رکھا ہے۔‘‘
Kahaniyan in Urdu - نینا چونکہ مطمئن ہونے والی ہی نہ تھی اس لئے ایک دور کی کوڑی لائی۔ اس بات پر ٹینا بھی اس کے ساتھ متفق ہوگئی۔ دونوں بہنیں کھانا نکال کر گھونسلے کے درمیان میں لے آئیں۔ اتنا سامنے رکھو گی تو حملہ آور کیلئے بہت آسانی ہوجائے گا، اسے کسی ایک کونے میں رکھ دو۔‘‘
ٹینا نے نینا کو سمجھانے کی کوشش کی۔ ’’لیکن وہ تو پہلے کونوں ہی میں ڈھونڈے گا، سامنے تو ڈھونڈے گا، سامنے تو اس کی نظر ہی نہیں جائے گی۔‘‘ نینا کی اپنی ہی سائنس تھی۔ وہ دونوں اپنی اپنی چونچ میں کھانا لے کر اپنی طرف کھینچنے لگیں۔
short moral stories in urdu written
Kahaniyan in Urdu - اتنے میں ان کا دشمن طوطا آیا اور ان دونوں کی چونچ کے درمیان سے کهانا کهینچ کر ایک ہی اڑان میں پھر ہوگیا۔ ان دونوں نے اپنی امی کی بات نہیں مانی، اس لئے وہ خوراک سے محروم ہوگئیں۔ بچو! ہمیں اپنے والدین کی بات ماننی چاہئے کیونکہ وہ جو کہتے ہیں، اس میں ہمارے ہی فائدے کی بات ہوتی ہے۔
==========================================
=============
فرضی دعوت
Kahaniyan in Urdu - بغداد کی ایک مشرقی ریاست پر ایک بادشاہ کی حکومت تھی۔ اس نے اپنے رہنے کیلئے شاندار محل بنوایا تھا۔ بادشاہ کے بارے میں مشہور تھا کہ اس کے در سے کوئی سوالی خالی ہاتھ نہ لوٹتا تھا۔ وہ غریبوں کا ہمدرد تھا۔ ایک دن محل کے دروازے پر ایک فقیر پہنچا۔
اس کے جسم پر پھٹے ہوئے کپڑے تھے۔ اس کی حالت سے اندازہ ہوتا تھا کہ وہ کئی دنوں سے بھوکا ہے۔ محل کا بڑا دروازہ کھلا ہوا تھا۔ دروازے پر کئی پہریدار کھڑے تھے۔ فقیر نے پہریداروں سے کہا۔ ’’مجھ پر رحم کرو، میں نے کئی روز سے کچھ نہیں کھایا ہے، اب تو میرے لئے ایک قدم آگے بڑھنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔‘‘
Kahaniyan in Urdu - پھر شاندار محل کے درودیوار پر نظریں ڈالتے ہوئے کہا۔ ’’اس عظیم الشان محل کا مالک کون ہے؟ یقینا وہ بہت دولت مند ہوگا۔ مجھے اس کا نام بتائو.،، پہریدار نے فقیر کو غور سے دیکھا اور بولا۔ ’’تم کون ہو اور کہاں سے آئے ہو؟ بڑی حیرت کی بات ہے کہ تم یہ بھی نہیں جانتے کہ یہ برمکی بادشاہ کا محل ہے۔ بغداد کا سب سے ذہین، عقلمند اور دولت مند حکمران ہے۔
moral stories in urdu for reading
فقیر نے پہریدار کی بات سن کر کہا۔ ''ہاں! میں نے بادشاہ کے بارے میں بہت سنا ہے۔ وہ تو غریبوں کا ہمدرد ہے۔ پہریدار صاحب! آپ مجھے چاندی کا ایک سکہ دے دیں تاکہ میں اپنے لئے روٹی خرید لوں۔ بھوک سے میری جان نکل رہی ہے
Kahaniyan in Urdu - پہریدار نے فقیر سے کہا۔ ’’اگر تم بھوکے ہو تو اندر محل میں کیوں نہیں چلےجاتے۔ تمہیں کوئی نہیں روکے گا، میرا آقا بھی اندر ہی ہیں. اس سے ملو اور مدد کی درخواست کرو، وہ تمہاری مدد ضرور کرے گا۔
یہ سن کر خوش ہوگیا اور پہریدار کا شکریہ ادا کر کے محل کے اندر چلا گیا۔ محل کے اندر ایک شاندار خوبصورت تخت پر بادشاہ بیٹھا تھا۔ اس نے کو اندر آتے دیکھ لیا تھا۔ فقیر ڈرتے ڈرتے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا تھا۔ بادشاہ اسے غور دیکھ رہا تھا۔ آخر اس نے کہا۔ ’’ڈرو نہیں! چلے آئو۔ ہم تمہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ بتائو کیا بات ہے؟
short moral stories in urdu written
Kahaniyan in Urdu - آگے بڑھا اور بادشاہ کے سامنے جھک کر بولا۔ ''میرے آقا! میں ایک غریب آدمی ہوں، آپ سے مدد چاہتا ہوں۔ صبح سے بھوکا ہوں، اب کھانے کو نہیں ملا۔ بادشاه نے اس کی بات غور سے سنی اور فورأ تالی بجاتے ہوئے کہا۔ ’’کوئی ہے؟ ایک برتن اور پانی کا لوٹا لائو، ہم اور ہمارا مہمان کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں گے۔
فقیر مڑ کر دیکھنے لگا کہ پانی کون لا رہا ہے مگر کوئی بھی نہ آیا مگر بادشاہ ایسے ظاہر کررہا تھا جیسے پانی آگیا اور وہ اپنے ہاتھ دھو رہا ہے۔ نہ خادم نظر آرہا تھا نہ برتن اور نہ پانی۔ ’’معزز مہمان! آپ بھی ہاتھ دھو لیں۔‘‘ فقیر سوچ رہا تھا کہ جب پانی ہی نہیں ہے تو ہاتھ کیسے دهوئوں گا مگر بادشاہ کے سامنے کیا بول سکتا تھا، مجبور اسے بھی وہی کرنا پڑا، جو بادشاه نے کیا تھا.
Kahaniyan in Urdu - یعنی جھوٹ موٹ باتھ دھونے لگا۔ آب بادشاه نے دوباره تالی بجائی اور دوسرا حکم دیا۔ ’’کوئی ہے؟ جلدی سے ہمارے اور ہمارے مہمان کیلئے کھانا لائو، دیر نہ لگے۔‘‘ نہ کوئی خادم آیا اور نہ کهانا! مگر بادشاہ یہ ظاہر کررہا تھا جیسے وہ کھا رہا ہو۔ اس نے فقیر بھی کہا۔ ’’آئو دوست! تکلف کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اسی طرح کھائو جیسے اپنے گھر میں کھاتے ہو۔
moral stories in urdu for reading
تم نے کہا تھا کہ صبح سے بھوکے ہو مگر کھا نہیں رہے ہو، کیوں؟، فقیر نے دل ہی دل میں کہا۔ کاش! یہاں کھانے کو کچھ ہوتا۔ پھر اس نے زور سے کہا۔ ’’میرے آقا! میں تو خوب کھا رہا ہوں۔ کے بعد وہ بھی تیزی . منہ چلانے لگا مگر منہ میں کچھ بھی نہ تھا اس لئے اس کے مسوڑھے دکھنے لگے۔
Kahaniyan in Urdu - بادشاه برابر فقیر سے اصرار کرتا رہا کہ تکلف نہ کرے۔ وہ فقیر سے کبهی کہتا، تم نے یہ نہیں کھایا۔ کبھی کہتا ،وہ نہیں کھایا۔ کبھی کہتا کہ میٹها تو تم نے لیا ہی نہیں۔ کبھی کہتا کہ اس نرگسی کوفتے کی کیا بات ہے؟ کبھی کہتا کہ بریانی کا جواب نہیں۔ غرض اس طرح وہ جھوٹ موٹ کی تعریفیں کرکے خیالی کهانا خود بھی کھاتا رہا اور فقیر کو بھی کھلاتا رہا۔درمیان میں کئی بار بادشاه ، فرضی اور خیالی خادم کو بلا کر اس سے خصوصی طور پر فرضی اور خیالی کھانے منگوائے اور انہیں بڑے اصرار کے ساتھ فقیر کو کھلایا۔ فقیر غریب بهوک . بے حال خیالی کھانوں سے پیٹ بھرتا رہا۔
یہ الگ بات ہے کہ اس کے پیٹ میں سچ مچ چوہے دوڑ رہے تھے۔ کھانا کھانے بعد بادشاہ نے اپنے معزز مہمان (فقیر) کیلئے فرضی اور خیالی میوے اور پهل منگوا کر اسے بھی کھلائے اور خود بھی اسا اخروٹ، بادام، چلغوزے، آم، سیب، سب کچھ فقیر کو کھلا دیا اور ایسی ڈکار لی جیسے اس کا پیٹ بھر گیا ہو۔ غریب فقیر نے اس کے انداز سے ڈکار لینے کی کوشش کی مگر آواز بھی نہ نکلی پیٹ میں گیا ہی کیا تھا جو ڈکار نکلتی. فرضی کهانا کهاتے فقیر کے جبڑے جواب دینے لگے تھے ہٹتے ہوئے بادشاہ سے کہا حضور والا! آپ کا بہت شکریہ! میرے پیٹ میں مزید کھانے کی گنجائش نہیں ہے۔
Kahaniyan in Urdu - فقیر کی بات سن کر بادشاہ بہت زور سے ہنس پڑا۔ اس نے بڑی مشکل سے اپنی ہنسی روکتے ہوئے کہا۔ ’’بہت عرصے سے مجھے تم جیسے آدمی کی تلاش تھی۔‘‘ یہ کہہ کر بادشاہ اپنے تخت سے اترا۔ اس نے فقیر کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بڑی محبت اور نرمی سے کہا۔
bachon ki kahaniyan in urdu read
’’تم ایک نیک دل اور شریف انسان ہو، میں ایک ایسے دوست کی تلاش میں تھا، جس میں یہ سب خوبیاں ہوں۔ تم میں صبر ہے اور برداشت بھی۔ تم نے آخر تک جس صبر اور سکون کے ساتھ میرا ساتھ دیا ہے، اس پر مجھے بڑی خوشی ہوئی۔ ایک بھوکے انسان میں صبر و ضبط اور برداشت کی کمی ہوتی ہے مگر تم نے یہ ثابت کردیا کہ
بهوکا انسان بھی صبر، ضبط اور برداشت کرسکتا ہے۔
Kahaniyan in Urdu - آج سے ہم دونوں دوست ہیں۔ تم میرے ساتھ میرے محل میں رہو گے اور اب میں تمہارے لئے شاندار دعوت کا انتظام کرواتا ہوں۔ اس کے بعد بادشاه نے تالی بجائی۔ فورا ہی بہت سے خادم وہاں آگئے۔ بادشاہ نے انہیں حکم دیا۔
’’ہمارے معززمہمان بلکہ ہمارے دوست کو لے جائو، انہیں غسل کروا کر بہترین لباس پہنائو اور ان کیلئے ایک خصوصی دعوت کا اہتمام کرو۔ کچھ ہی دیر بعد فقير شاہی لباس پہنے بادشاہ کے ساتھ اس کے وسیع دستر خوان پر بیٹھا تھا۔ اس بار ان کے سامنے بالکل اصلی کھانے تھے۔ دونوںدوست کھا رہے تھے اور قہقہے بھی لگا رہے تھے۔